خوشاب:قاری نے 10سالہ طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
خوشاب:قاری نے 10سالہ طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاقاری کے اس بہیمانہ فعل پر علاقہ کے مکین سراپائے احتجاج بن گئے ، مقدمہ درج
خوشاب(نمائندہ دُنیا) تھل کے گاوں شاہوالا جنوبی میں لال مسجد کے مدرس قاری رضوان نے شعبہ حفظ کے کمسن طالبعلم(ح )کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا ، قاری کے اس بہیمانہ فعل پر علاقہ کے مکین سراپائے احتجاج بن گئے ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتار کے احکات جاری کر دئیے جس کے بعد ایس ایچ او نور پور طارق محمود نے متاثرہ بچے کی والدہ پروین اختر کی ملزم کو قانون کی گرفت میں لے کر ملزم قاری محمد رضوان ولد عبدالرحمن کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ، ایف آئی آر کے مطابق 10سالہ طالبعلم مسجد میں قرآن پڑھنے گیا اس دوران قاری رضوان اسے ورغلا کر اپنے رہائشی کمرے میں لے گیا۔