کٹھہ پہاڑی پر سڑک کا پل بیٹھ گیا، ٹرک الٹنے سے ٹریفک معطل

کٹھہ پہاڑی پر سڑک کا پل بیٹھ گیا، ٹرک الٹنے سے ٹریفک معطل

کٹھہ پہاڑی پر سڑک کا پل بیٹھ گیا، ٹرک الٹنے سے ٹریفک معطل شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خوشاب (نمائندہ دنیا)ضلع خوشاب کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ملانے والی اہم شاہراہ پر تعمیراتی نقائص سامنے آنا شروع ہو گئے ۔ گزشتہ روز کٹھہ کی پہاڑی پر سڑک کے پل کا ایک حصہ بیٹھ جانے کے باعث وہاں سے گزرنے والا ایک وزنی ٹرک الٹ گیا۔حادثے کے بعد متعلقہ حکام نے شاہراہ کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جبکہ ہلکی ٹریفک کو ون وے کے ذریعے گزارنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹرک کو شدید نقصان پہنچا۔واقعے کے بعد سڑک کی تعمیر میں مبینہ نقائص پر عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعمیراتی کام کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تعمیراتی خامیوں کا بروقت نوٹس نہ لیا گیا تو پہاڑی علاقے سے گزرنے والی اس شاہراہ پر معمولی نقص بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں