ایل پی جی کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے کریک ڈاؤن کا حکم
ایل پی جی کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے کریک ڈاؤن کا حکمضلعی افسران کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ نے عوامی شکایات کے پیش نظر سرگودھا ڈویژن میں ایل پی جی کی پیداوار، تقسیم اور مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔حکام کے مطابق سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں ڈسٹرکٹ انٹرپرائزز افسران کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایل پی جی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی، زائد نرخوں پر فروخت اور دیگر بے ضابطگیوں کا تدارک کیا جا سکے ۔اس سلسلے میں کمشنر سرگودھا کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ضلعی افسران سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ہر ماہ کی 15 تاریخ تک کارروائیوں اور پیش رفت پر مشتمل مفصل رپورٹ ارسال کریں۔