پائی خیل پولیس کی کارروائی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والاگرفتار

پائی خیل پولیس کی کارروائی  غیر قانونی اسلحہ رکھنے والاگرفتار

موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف جاری مہم کے دوران تھانہ پائی خیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر شہزاد منور اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کے دوران چیکنگ کرتے ہوئے محمد عمران ولد محمد خان، سکنہ پائی خیل، کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول برآمد کر لیا۔ ملزم اسلحہ رکھنے کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ پائی خیل میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں