دلیوالی اڈہ پر فائرنگ‘ نوجوان جاں بحق‘ 4افراد پر مقدمہ
دلیوالی اڈہ پر فائرنگ‘ نوجوان جاں بحق‘ 4افراد پر مقدمہلیاقت علی عرف علی اور زوہیب نافع نے ہوٹل پر بیٹھے زاہد پر فائرنگ کی
موچھ (نمائندہ دنیا)نواحی علاقے دلیوالی اڈہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت زاہد خان پیندے خیل، سکنہ مواز والا، کے نام سے ہوئی ہے ۔ ایف آئی آر میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ زاہد خان ہوٹل پر بیٹھا ہوا تھا کہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر ملزمان لیاقت علی عرف علی اور زوہیب نافع عرف شوکت نے مبینہ طور پر اس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔موچھ پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر لیاقت علی عرف علی، زوہیب نافع عرف شوکت، آفتاب احمد خان اور نیاز احمد خان ولد استاد ناصر خان، ساکنان مواز والا، کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملز موں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔