بنی افغان ڈکیتی کیس کا ملزم گرفتار‘ زیورات‘موبائل‘اسلحہ برآمد
بنی افغان ڈکیتی کیس کا ملزم گرفتار‘ زیورات‘موبائل‘اسلحہ برآمد ملزم اسلحے کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا، مقدمہ درج کر لیا گیا
میانوالی (نامہ نگار) تھانہ پیر پہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بنی افغان میں گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر طلائی زیورات لوٹنے کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پیر پہائی سب انسپکٹر رحمت اللہ خان اور ان کی ٹیم نے ملزم امیر حسن ولد صخیدہ گل، سکنہ بنی افغان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔دورانِ تفتیش ملزم کے قبضے سے ایک تولہ تین ماشے وزنی طلائی ہار اور کانٹے ، جن کی مالیت 5 لاکھ 80 ہزار روپے بتائی گئی، ایک موبائل فون مالیتی 30 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اسلحے کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا، جس پر اس کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الگ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔