اقدام قتل کیس کے 2ملز موں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار ) تھانہ سٹی میانوالی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے انکے خلاف الگ مقدمات درج کر لیے ۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی میانوالی سب انسپکٹر آصف سلطان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم منیر احمد ولد محمد خان، سکنہ محلہ رمضان آباد، کے قبضے سے 44 بور رائفل جبکہ محمد رمضان ولد غلام نذیر، سکنہ محلہ رمضان آباد، کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دریافت کرنے پر دونوں ملزمان اسلحے کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے ، جس پر ان کے خلاف تھانہ سٹی میانوالی میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔