بھیرہ :حضرت قاسم ابن حسنؓ کی یاد میں مہندی کا جلوس
بھیرہ(نامہ نگار)عشرۂ محرم الحرام کے سلسلہ میں خانوادۂ رسولؐ کے شہزادے حضرت قاسم ابنِ حسنؓ کی یاد میں مہندی کا جلوس روحانی شخصیت پیر سید ثقلین حیدر کاظمی کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا۔
جلوس کی قیادت سید عون محمد کاظمی اور سید جون محمد کاظمی نے کی۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شہر کے مختلف بازاروں اور گلیوں سے گزرا جلوس میں عزاداروں نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی اور حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اس موقع پر پیر سید ثقلین حیدر کاظمی نے کہا کہ واقعئہ کربلا صبر، استقامت، ایثار اور حق و صداقت کی سربلندی کا عظیم درس دیتا ہے ۔