عبادات اور مجالسِ عزا کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
عبادات اور مجالسِ عزا کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظاماتشہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس بھی الرٹ رہی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات اور مجالسِ عزا کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں چھ سو سے زائد افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر تعینات رہے ، جبکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں کو اطراف میں گشت پر مامور کیا گیا۔ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس بھی الرٹ رہی۔پولیس حکام نے مختلف عبادت گاہوں اور مجالس کے مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ہر آنے والے شخص، گاڑی اور موٹرسائیکل کی مکمل تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے ۔ اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال کو یقینی بنایا گیا، جبکہ خواتین کی تلاشی کے لیے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں۔ اس کے علاوہ پارکنگ کے مناسب انتظامات بھی کیے گئے ۔