سمیڈا‘ چیمبر آف کامرس کاروباری مواقع بڑھائے سکتے ‘ خواجہ یاسر

سمیڈا‘ چیمبر آف کامرس کاروباری مواقع بڑھائے سکتے ‘ خواجہ یاسر

سمیڈا‘ چیمبر آف کامرس کاروباری مواقع بڑھائے سکتے ‘ خواجہ یاسر چیمبر آف کامرس سمیڈا کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا:تقریب سے خطاب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا خواجہ یاسر قیوم نے کہا ہے کہ صنعت اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (MSMEs) کے باہمی اشتراک سے کاروباری مواقع میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔عالمی یومِ ایم ایس ایم ایز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمیڈا معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، جبکہ چیمبر آف کامرس بھی کاروباری برادری کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے سمیڈا کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔اس موقع پر سمیڈا کے ریجنل آپریشن منیجر غلام حیدر نے کہا کہ وزارتِ صنعت و پیداوار کے تحت کام کرنے والی سمیڈا کاروباری رہنمائی، پالیسی معاونت، مالیاتی سہولیات تک رسائی، کلسٹر ڈویلپمنٹ، برآمدات کے فروغ اور استعدادِ کار بڑھانے کے مختلف پروگراموں کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی معاونت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روزگار، جدت اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ سمیڈا ان شعبوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سرکاری و نجی شعبے کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دے رہی ہے اور کاروباری برادری کے ساتھ مؤثر رابطے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے ۔تقریب کے اختتام پر سمیڈا کے ریجنل آپریشن منیجر غلام حیدر نے صدر چیمبر آف کامرس خواجہ یاسر قیوم اور دیگر تاجروں میں شیلڈز تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں