بچے سے زیادتی کے ملزم کوعمر قید اور3 لاکھ جرمانہ

بچے سے زیادتی کے ملزم  کوعمر قید اور3 لاکھ جرمانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمسن بچے سے زیادتی کے مرتکب ملزم کو عدالت نے عمر قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ تھانہ بھگٹانوالہ کی حدود میں گزشتہ سال علی اکبر نے ایک کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مجرم علی اکبر کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس پر معزز عدالت نے مجرم کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنا دی ،ڈی پی او سرگودھا نے مقدمہ کی بہترین پیروی کرنے پر تفتیشی افسر اور پراسکیوشن برانچ کو شاباش دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں