مخالف کو گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے گھائل کر دیا

مخالف کو گھر میں داخل ہو کر  فائرنگ کر کے گھائل کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلح افراد نے سابقہ جھگڑے کی صلح کے باوجود مخالف کو گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے گھائل کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ دھریمہ میں دو ماہ قبل فرمان علی اور ظہیر عباس وغیرہ میں جھگڑا ہونے پر معززین علاقہ نے صلح کروا دی تھی مگر اس کے باوجود گزشتہ رو ز ظہیر عباس دیگر دوبھائیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر فرمان علی کے گھر میں داخل ہو ا اور ملزمان فائرنگ کرکے اسے زخمی کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے تینوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں