سوزوکی لوڈر کی ٹکر سے مویشی چرانے والا شخص جاں بحق

سوزوکی لوڈر کی ٹکر سے مویشی  چرانے والا شخص جاں بحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ماڑی لک سیم نالہ کے قریب سوزوکی لوڈر کی ٹکر سے مویشی چرانے والا 55 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ابتدائی طور پر حادثے میں جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت محمد رمضان ولد شیر علی کے نام سے ہوئی جو کہ بستی محمد پور ماڑی اڈا کا رہائشی بتایا جاتا ہے ،ضروری کاروائی کے بعد ورثا کی درخواست پر لاش ان کے حوالے کر دی گئی، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کے اسباب جاننے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں