دو افراد سے اسلحہ برآمد
خوشاب(نمائندہ دنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران دو اور افراد قانوں کی گرفت میں آ گئے۔
سٹی پولیس جوہر آباد نے دوران گشت مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص کی تلاشی لے کر اس سے تیس بور پسٹل پانچ کارتون جبکہ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتارکر کے اس سے تیس بور پسٹل اور دو کارتوس بر آمد کئے ، دونوں ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔