زرعی رقبہ پر دھاوا بول کر زبردستی قبضہ کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے 142جنوبی میں رشید وغیرہ نے زمین کے تنازعہ پر معمر بیوہ خاتون کوثر بی بی کے زرعی رقبہ پر دھاوا بول کر زبردستی قبضہ کر لیا۔
ا س دوران بیوہ خاتو ن نے ملزمان کو منع کیا تو ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی بے حرمتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا،اور عدالت کے جعلی اور بوگس نوٹسز کے ذریعے ہراساں کرتے رہے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔