حاملہ خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی

حاملہ خاتون انصاف اور  تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاوند کے مظالم کا شکار حاملہ خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی۔

 نواحی محلہ سلطان ٹاؤن کی رہائشی عاصمہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ غلام مصطفی سے اس کی شادی کو 12سال ہو گئے ہیں ،اس دوران موصوف نے متعدد مرتبہ بلاوجہ جھگڑا کرتے ہوئے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا مگر میں عزت کی خاطر خاموش رہی اور غریب والدین کی وجہ سے اپنا گھر بچانے پر مجبور رہی، میں چار ماہ کی حاملہ ہوں ، گزشتہ رو ز ڈاکٹر سے چیک کروا کر جوں ہی گھر آئی تو غلام مصطفی نے پھر سے مارنا شروع کر دیا، جس سے میری حالت غیر ہو گئی، اہل محلہ نے مداخلت کرتے ہوئے میری جان بخشی کروائی اور مجھے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ملزم اب بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں