نیوز ایجنٹ ناصر شیخ کی ایصال ثواب کے لیے قل کی تقریب آج ہو گی

نیوز ایجنٹ ناصر شیخ کی ایصال ثواب  کے لیے قل کی تقریب آج ہو گی

بھیرہ(نامہ نگار )نیوز ایجنٹ محمد ناصر شیخ کی ایصال ثواب کے لیے ختم قل کی تقریب آج دو جولائی بروز جمعرات جامع مسجد گوندی والی میں ہو گی قرآن خوانی صبح 10 بجے شروع اور 11 بجے دعا ہوگی۔

 مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی شخصیت پیر فاروق بہاؤ الحق شاہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر شاہین فاروقی سابق رکن ضلع کونسل سرگودھا راجہ مجاہد علی خان بکھر پیر ہاؤس کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل پاکستان پیپلز پارٹی بھیرہ کے صدر چوہدری طارق امیر ایجوکیٹر سکول کے غلام اکبر گوندل ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں زاہد وحید سابق کونسلر خان توفیق خان و دیگر نے مرحوم کے بیٹوں غلام فرید یاسر رشید اور فاخر رشید سے تعزیت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں