درجہ چہارم کے ملازمین کی ترقیوں میں اختیارات کا غلط استعمال
عدالتی فیصلوں کے باوجود معاملات میں شفاف طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ تعلیم سرگودھا میں درجہ چہارم کے ملازمین کی ترقیوں کے معاملات کے حوالے سے مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات سامنے آ نے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی گئی ، ذرئع کے مطابق محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیوں اور دیگر انتظامی معاملات میں مبینہ طور پر بے ضابطگیاں کی گئیں۔ بعض ملازمین سے مبینہ طور پر رقوم وصول کی گئیں اور عدالتی فیصلوں کے باوجود متعلقہ معاملات میں شفاف طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا،مذکورہ معاملات کے باعث متعدد ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ عدالتی احکامات پر بھی مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا،متاثرین کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ الزامات کی مکمل تحقیقات کروا کر، اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوں، تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔