ماڈل کارٹس عرصہ دراز سے خستہ حال ،منصوبہ خزانے پر بوجھ

 ماڈل کارٹس عرصہ دراز سے خستہ حال ،منصوبہ خزانے پر بوجھ

یکساں ڈیزائن کی مجموعی طور پر 432 ماڈل ریڑھیاں بنائیں ، عمل نہ ہوسکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں حکومت پنجاب کے بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے ماڈل کارٹس منصوبہ خزانے پر بوجھ بننے لگا،کارپوریشن آفس میں کھڑی درجنوں ماڈل کارٹس عرصہ دراز سے استعمال نہ ہونے کے باعث خستہ حالی کا شکار ہیں، جبکہ ان کی دیکھ بھال کا بھی کوئی مؤثر انتظام موجود نہیں،ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل سرگودھا نے آٹھ کروڑ کی لاگت سے ضلع بھر کر لئے یکساں ڈیزائن اور رنگ کی مجموعی طور پر 432 ماڈل ریڑھیاں بنائیں جس میں سے 50ریڑھیاں شہر میں میونسپل کارپوریشن کی نگرانی میں لگائی جانی تھیں تاکہ انہیں بے روزگار اور مستحق افراد کو فراہم کر کے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔،ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کا بنیادی مقصد غریب اور بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنا تھا، لیکن انتظامی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث یہ مقصد پورا نہ ہو سکا۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت عملی اقدامات نہ کیے گئے تو منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو جائے گا اور سرکاری سرمایہ ضائع ہو کر رہ جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں