سلانوالی :ریلوے پھاٹک مرکزی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سلانوالی :ریلوے پھاٹک مرکزی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

طلبہ، اساتذہ، شہریوں اور ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن اسکول سلانوالی روڈ سے ریلوے پھاٹک تک جانے والی مرکزی سڑک طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جس کے باعث طلبہ، اساتذہ، شہریوں اور ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری مرمت کا مطالبہ کر دیا،ذرائع کے مطابق سپیشل ایجوکیشن سے چند قدم کے فاصلے پر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن بھی موجود ہے ، جبکہ اہم رابطہ سڑک روزانہ سیکڑوں طلبہ، اساتذہ، سرکاری ملازمین اور عام شہری استعمال کرتے ہیں، تاہم سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ کر گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے ۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے اور معمولی بارش کے بعد بھی گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ،مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں