بیوی کی مبینہ خودکشی کی اطلاع جھوٹی نکلی، شوہر کے خلاف مقدمہ

بیوی کی مبینہ خودکشی کی اطلاع  جھوٹی نکلی، شوہر کے خلاف مقدمہ

کندیاں(نمائندہ دنیا) بیوی کی مبینہ خودکشی کی اطلاع جھوٹی نکلی، شوہر کے خلاف مقدمہ درجتھانہ ہرنولی کی حدود میں ایک شخص نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ۔۔۔

 اس کی بیوی خودکشی کر رہی ہے اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، تاہم ابتدائی جانچ کے مطابق اطلاع بے بنیاد اور جھوٹی ثابت ہوئی پولیس نے سرکاری وسائل اور ایمرجنسی سروس کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن کا ذمہ داری سے استعمال کریں کیونکہ جھوٹی اطلاعات کی وجہ سے حقیقی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں