بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں غیر قانونی کٹوتی کرنیوالا ایجنٹ گرفتار
کندیاں(نمائندہ دنیا )ہرنولی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والا ایجنٹ گرفتار،ایس ایچ او ہرنولی عمران خان روکھڑی نے کارروائی کرتے ہوئے بے۔۔۔۔
نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کی امدادی رقوم میں مبینہ طور پر غیر قانونی کٹوتی کرنے والے ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیاایس ایچ او عمران خان روکھڑی نے کہا ہے کہ جن خواتین سے مذکورہ ایجنٹ نے امدادی رقم وصول کرتے وقت ناجائز کٹوتی کی ہے ، وہ فوری طور پر ان سے رابطہ کریں تاکہ قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ کٹوتی کی گئی رقم بھی واپس دلوائی جا سکے انہوں نے متاثرہ خواتین سے اپیل کی کہ وہ بلا جھجک پولیس سے رابطہ کریں تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔