بھیرہ کے دو ہونہار طلبہ نے لمز میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پر داخلہ حاصل کر لیا

بھیرہ کے دو ہونہار طلبہ نے لمز میں مکمل  فنڈڈ اسکالرشپ پر داخلہ حاصل کر لیا

بھیرہ (نامہ نگار) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے دو ہونہار طلبہ نے اپنی شاندار تعلیمی صلاحیتوں کی بدولت عالمی شہرت یافتہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز ) کے انتہائی مسابقتی نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پر داخلہ حاصل کر لیا۔

 یہ کامیابی طلبہ کی شبانہ روز محنت، قابلیت اور عزم کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے معیاری تعلیمی ماحول اور اساتذہ کی انتھک کاوشوں کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے کالج کے پرنسپل پروفیسر ریاض حسین عامر، پروفیسر عمر فاروق، پروفیسر کاشف اعوان اور پروفیسر عرفان شہزاد نے اس شاندار کامیابی پر طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف طلبہ کو امتحانات میں کامیاب کرانا نہیں۔ بلکہ ایسے باصلاحیت نوجوان تیار کرنا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں