کلورکوٹ میں تحصیلدار کی ایک اور دو نائب تحصیلداروں کی سیٹیں خالی

کلورکوٹ میں تحصیلدار کی ایک اور  دو نائب تحصیلداروں کی سیٹیں خالی

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)تحصیل افس کلورکوٹ میں تحصیلدار کی ایک اور دو نائب تحصیلداروں کی سیٹیں خالی سائلین کو مشکلات کا سامنا ریکوریوں کی وصولیوں میں مشکلات کا سامنا۔

 تحصیل افس کلورکوٹ میں کئی ماہ سے پہلے دو نائب تحصیلداروں کی سیٹیں خالی پڑی تھیں صرف ایک بڑا تحصیلدار کام کر رہا تھا اب حکومت نے کلورکوٹ سے تحصیلدار کا بھی تبادلہ کر دیا ہے اس طرح تحصیل افس کلورکوٹ میں تینوں تحصیلداروں کی سیٹیں خالی ہوگئی ہیں،تحصیلداروں کی سیٹیں خالی ہونے سے جہاں زمینداروں سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے وہاں سرکاری محاصل کی ریکوریوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں