ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے کھلی کچہری،لوگوں کے مسائل سنے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او محمدشہزاد آصف خان نے ضلع خوشاب کا دورہ کیا اور ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہِ راست بیان کیے ۔ آر پی او نے شہریوں کی شکایات کو فرداً فرداً سنا اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر ہی مسائل کے فوری حل کے سخت احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور دیگر سینیٔر پولیس افسران کے ہمراہ نو تعمیر شدہ جدید \"انوسٹی گیشن کمپلیکس\" کا باقاعدہ افتتاح کیا۔