باپ بیٹے نے نوجوان کو حملہ کر کے مضروب کرد یا

 باپ بیٹے نے نوجوان کو حملہ کر کے مضروب کرد یا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نشہ کا استعمال اور فروخت بابت منع کرنے پر باپ بیٹے نے نوجوان کو حملہ کر کے مضروب کرد یا۔

بتایا جاتاہے کہ 84 جنوبی 17 سالہ سہیل احمد جو ہی گھر سے باہر نکلا تو باہر موجود ملزمان عبداﷲ اور محمد عدنان نے مبینہ طور پر اسے پکڑ کر تشدد شروع کر دیانوجوان کی کنپٹی پر پسٹل کا بٹ مارا ،اورجان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مبینہ طور پر منشیات \"آئس\" استعمال اور فروخت کرتے ہیں اور اسی رنجش کی بنا پر نوجوان کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس نے مبینہ طور پر ان کی سرگرمیوں سے اپنے والد کو آگاہ کیا تھاجس نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا،پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں