نشے میں دھت شخص کا گھر میں ہنگامہ والدہ ،بھائی اور دیگر اہل خانہ پرتشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نشے میں دھت شخص کا گھر اور دکان میں مبینہ ہنگامہ، والدہ ،بھائی اور دیگر اہل خانہ پرتشدد اور توڑ پھوڑ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ محمدی کالونی کی رہائشی رضیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ محسن شہزاد اسکا بیٹا ہے ،جو گزشتہ روز نشے کی حالت میں گھر آیا اور مبینہ طور پر اہل خانہ کے سامنے نامناسب حرکات کرنے لگا۔ منع کرنے پر اس نے والدین اور دیگر گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، گھر کا سامان توڑ دیا، فریج، موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچایا، جبکہ مبینہ طور پر گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی،بعد ازاں ملزم اپنے بڑے بھائی یونس کی فرنیچر کی دکان پر پہنچ گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزم فرار ہو گیا۔