ڈی ایچ کیوہسپتال میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر وں کو تعینات کر دیا
ڈی ایچ کیوہسپتال میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر وں کو تعینات کر دیاتحصیلوں میں بھی ڈاکٹرز کی پوسٹ کو بہت جلد مکمل کردیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر
قائدآباد(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل ریویو کمیٹی کااجلاس منقعد ہوا اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر عمار یاسر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نیبل،ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف،ڈاکٹر امیرعبداللہ نیو ٹریشن آفیسر عمر شہزاداورہیلتھ کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنرخوشاب کو ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآبادعمار یاسر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نیبل نے ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد اور تحصیلوں میں ہسپتالوں طبی سہولیات کے متعلقہ میڈیسن ،مشینری،سٹاف اور نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹرزکی تفصیلات اورتنخواہوں بجٹ اپروول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور تحریری رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ جوہرآباد ڈی ایچ کیو ہسپتال ،خوشاب کیمپس ،ٹی ایچ کیوہسپتال تحصیل نوشہرہ ،قائدآباد ،نورپور ایمر جنسی دیگر شعبہ جات میں میڈیکل اسپیشلسٹ،گائناکا لوجسٹ ،نیورالوجسٹ ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے علاوہ ازیں تحصیلوں میں باقی رہ جانے والی ویکنٹ ڈاکٹرز کی پوسٹ کو بہت جلد فل کردیا جائے گا جس سے دور دراز سفر کرکے ہسپتال آنے والے مریضوں کو اپنی ہی تحصیلوں میں تمام طبی سہولیات کی فراہمی اور بہترین علاج معالجے کی سہولت دستیاب ہو گی ۔