جون میں عطائیت کیخلاف کریک ڈاؤن ، 74 چالان ،74 مراکز سیل
جون میں عطائیت کیخلاف کریک ڈاؤن ، 74 چالان ،74 مراکز سیل رواں ماہ اب تک 65 انسپکشنز کے دوران 19 چالان اور 19 مراکز سیل کیے جا چکے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف نوید نے بتایا کہ جون کے دوران عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت 145 انسپکشنز کی گئیں، 74 چالان کیے گئے جبکہ 74 مراکز سیل کیے گئے ۔ مزید بتایا گیا کہ رواں ماہ اب تک 65 انسپکشنز کے دوران 19 چالان کیے گئے اور 19 مراکز سیل کیے جا چکے ہیں،ڈینگی ٹیموں کو مکمل طور پر فعال رکھا جائیگا، شہر بھر میں ازسرنو سرویلنس کی جارہی ہے ، تمام ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے انسپیکشن ہو گی اور مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے ہمہ وقت تیار ہیں۔