مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ
مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ ملزم نے محمد افضال نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
بھلوال(نمائندہ دنیا ) بھلوال سٹی پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت معزز عدالت نے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد افضل عرف شاہدکو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، ملزم نے محمد افضال نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانا ہی اصل انصاف ہے ۔