چار مزید افراد اسلحہ سمیت گرفتار
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران پولیس نے چار مزید افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کیا ۔
ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق خوشاب پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف ، ایک تیس بور پسٹل اور 16کارتوس بر آمد کئے ، کٹھہ سگھرال پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے بندوق بارہ بور کارتوس اور مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ایک شخص سے تیس بور پسٹل اور دو کارتوس بر آمد کئے ۔