خاتون سمیت 2 بچے اغوا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)پولیس ریکارڈ کے مطابق اسلام کالونی سے شانزہ بی بی، سات سالہ علی عباس اور چھ سالہ سیرت فاطمہ کو مبینہ طور پر قمر نامی شخص اور دو نامعلوم ساتھیوں نے اغواء کر لیا۔
مقدمہ اغواء کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے ۔ایک دوسرے مقدمے میں لقمان کے رہائشی کی درخواست پر ظفر نامی شخص کے خلاف 26 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اسی طرح چک 87 جنوبی میں ایک خاتون کی درخواست پر ظفر نامی ملزم کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر کئی روز تک مبینہ زیادتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔دریں اثناء 14 سالہ سحرش رانی کے مبینہ اغواء کے الزام میں 76 چک کے رہائشی رفاقت علی اور اظہر نامی افراد کے خلاف اغواء کے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے ۔