ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

 ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ایکسر سائز مشقیں بھی کی گئیں آئندہ چند روز میں دوبارہ مشق کا مظاہرہ کیا جائے گا

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت فلڈ مون سون ارینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواڈپٹی کمشنر خوشاب نے فلڈ،ہل ٹورنٹ اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب کواے سی خوشاب طارق محمود گل، ایکسیئن ایریگشن علی رضا ،ریسکیو انچارج علی حسین نے فلڈ اور بارشوں کے باعث ندی نالوں ،نہروں ،دریاوں اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا اوربتایا کہ کسی بھی صورتحال پر بروقت قابو پانے کیلئے تمام آلات فنکشنل کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ایکسر سائز مشقیں بھی کی گئیں آئندہ چند روز میں دوبارہ مشق کا مظاہرہ کیا جائے گا ایکسیئن ایریگشن علی رضا نیبتایاکہ شہری ایریازاور دیہاتوں جن میں بانسی ،بلوال، ڈھاک ،راجڑ ،سندرال، کدھی ،حسن پور ٹوانہ،جوڑا کلاں سمیت تمام ایریاز کیسیم نالوں ،پلوں ویگر ایریاز میں ڈی سلٹنگ ،ڈرینوں کی صفائی کے کاموں کو تیز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں