ٹرانزیشن کمیٹی کا پہلا ویڈیو لنک اجلاس ،مربوط حکمت عملی پر اتفاق

ٹرانزیشن کمیٹی کا پہلا ویڈیو لنک اجلاس ،مربوط حکمت عملی پر اتفاق

ٹرانزیشن کمیٹی کا پہلا ویڈیو لنک اجلاس ،مربوط حکمت عملی پر اتفاق صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد عوام کوباوقار طبی سہولیات فراہم کرنا ، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور طبی تعلیم کے فروغ کے لیے قائم کی گئی ٹرانزیشن کمیٹی کا پہلا ویڈیو لنک اجلاس کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کو مرحلہ وار ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے اور میانوالی میں میڈیکل کالج کے قیام کے منصوبے پر ابتدائی حکمت عملی، ذمہ داریوں کی تقسیم اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کے پہلے اجلاس میں منصوبے کے مختلف مراحل، ٹرانزیشن پلان، درکار انفراسٹرکچر، طبی آلات، تدریسی سہولیات، ہیومن ریسورس، فیکلٹی، مالی و انتظامی امور اور ریگولیٹری تقاضوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے مختلف امور کی بروقت تکمیل کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر جدید، معیاری اور باوقار طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں