فیسکو کی نمایاں کارکردگی 79 کروڑ روپے کی ریکوری
2025-26 کے دوران 19 کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار کی ریکوری ، 5 ہزار 673 نئے بجلی کنکشن ،33 لاکھ 31 ہزار 585 یونٹس بجلی لائن لاسز میں کمی کی گئی 33 لاکھ 31 ہزار 585 یونٹس بجلی محفوظ کی گئی، محکمہ کو خاطر خواہ مالی فائدہ پہنچا اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا گیا، ایگزیکٹو انجینئرکی بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فیسکو فرسٹ ڈویژن کی مالی سال 2025-26 میں نمایاں کارکردگی، 19۔79 کروڑ روپے ریکوری، 5,673 نئے کنکشن دیٔے گئے ،فیسکو فرسٹ ڈویژن سرگودھا نے مالی سال 2025-26 کے دوران نادہندگان سے 19 کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار 875 روپے کی ریکوری کی، 5 ہزار 673 نئے بجلی کنکشن جاری کیے ، 33 لاکھ 31 ہزار 585 یونٹس بجلی لائن لاسز میں کمی کے ذریعے محفوظ کی جبکہ بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 149 مقدمات درج کروائے ۔یہ بات ایگزیکٹو انجینئر فرسٹ ڈویژن سرگودھا انجینئر ہارون احمد گجر نے مالی سال 2025-26 کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ فرسٹ ڈویژن سرگودھا نے مالی سال کے دوران انتظامی، آپریشنل اور مالی شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیشتر اہداف کامیابی سے حاصل کیے ۔ ان کے مطابق مؤثر قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ٹیم ورک کے باعث ڈویژن نے ریکوری، نئے کنکشنز، لائن لاسز میں کمی، بجلی چوری کی روک تھام اور صارفین کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے دوران ڈویژن کی ریکوری کی شرح 100۔96 فیصد رہی، جبکہ صارفین کی سہولت کے لیے 5 ہزار 673 نئے بجلی کنکشن فراہم کیے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ لائن لاسز میں نمایاں کمی کرتے ہوئے 33 لاکھ 31 ہزار 585 یونٹس بجلی محفوظ کی گئی، جس سے محکمہ کو خاطر خواہ مالی فائدہ پہنچا اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا گیا۔ایگزیکٹو انجینئر کے مطابق بجلی چوری کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 1 کروڑ 96 ہزار 590 روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ مختلف مقدمات میں 149 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔