بھیرہ: چودھری محمد یار گوندل پنجاب کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر

بھیرہ: چودھری محمد یار گوندل پنجاب  کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر

بھیرہ (نامہ نگار) چودھری محمد یار گوندل ایڈووکیٹ کو پنجاب کا اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کر دیا گیا ہے ، جس پر قانونی، سماجی اور عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

چودھری طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے چودھری محمد یار گوندل کو اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اس منصب کی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے ۔واضح رہے کہ چودھری محمد یار گوندل ایڈووکیٹ کا تعلق نواحی قصبہ چاوہ سے ہے اور وہ علاقے کے معروف زمیندار (زیلدار) خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں