منیب سلطان چیمہ کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنیکا مطالبہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)سابق صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کا دوہرا معیار عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے پر حکومت فوری طور پر ملک میں قیمتیں بڑھا دیتی ہے ، لیکن جب عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا ریلیف عوام تک منتقل نہیں کیا جاتا۔منیب سلطان چیمہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ بلا تاخیر عوام تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نظام شفاف بنایا جائے اور فیصلوں میں ہر صورت عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے ۔