ملت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کرنے کی ضرورت ، بلال طارق

 ملت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا  کرنے کی ضرورت ، بلال طارق

خوشاب(نمائندہ دنیا)مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم اور ضلع خوشاب کی ممتازی مذہبی و سماجی شخصت میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ۔۔۔

 اسلامک اور عالم اسلام کیخلاف ہونیوالی سازشوں اور مسلم ممالک پرہونیوالی جارحیت کا راستہ روکنے کیلئے پوری ملت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے ، ملی اتحاد کے بغیر کسی بھی بیرونی جارحیت کا راستہ روکنا ممکن نہیں ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نیک کہا کہ ملی یکجہتی کے فقدان کے باعث مقبوضہ کشمیر ،غزہ و فلسطین میں آج بھی مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے امریکہ و اسرائیل نے برادر اسلامی ملک ایران پر لشکر کشی اور انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنے رہے۔، مسلم کشی کا راستہ روکنے کیلئے ملک اسلامیہ کا اتحاد عصر حاضر کی اولین ضرورت ہے انہیں نے کہا موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام مسلم ممالک کو تمام مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر کشمیر م،سلم اسلامیہ کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنا ہو گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں