مڈھ رانجھا اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ،موسم انتہائی خوشگوار
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا اور گردونواح میں موسلادھار بارش برسنے سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔
ہفتہ کی رات کو بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو اتوار کی صبح کو موسلادھار بارش برسنے سے نشینی علاقے زیر آب آگئے ۔بارش برسنے اور ہوائیں چلنے سے حبس کا زور ٹو ٹ گیا ۔اور درجہ حرارت کم ہونے سے موسم انتہا ئی خوشگوار ہوگیا ۔