چیمبر کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں آئندہ انتخابات کے انتخابی شیڈول کی منظوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )چیمبر کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں آئندہ انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی شیڈول کی منظوری دی گئی۔
منظور شدہ شیڈول کے تحت ایگزیکٹو ممبران کے انتخاب کے لیے پولنگ 10 ستمبر 2026 بروز جمعرات کو ہوگی، جبکہ ووٹر ممبران کی عارضی فہرست 15 جولائی 2026 کو آویزاں کی جائے گی تاکہ اراکین اپنی جانچ پڑتال اور اعتراضات مقررہ وقت کے اندر جمع کرا سکیں۔اجلاس میں انتخابات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے تین رکنی الیکشن کمیشن بھی تشکیل دیا گیا۔