نوکری کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 83 ہزارہڑپ کر لیے

نوکری کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 83 ہزارہڑپ کر لیے

نوکری کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 83 ہزارہڑپ کر لیے سلانوالی پولیس نے درخواست پر فراڈیے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا)فراڈیے نے نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہڑپ کر لیے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص ایاز حسین کی درخواست پر فراڈیے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔سلانوالی کے نواحی چک نمبر 126 جنوبی کے رہائشی سید ایاز حسین ولد سید امتیاز حسین نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میں دل اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوں میں نے اپنی زندگی بھر کی محنت سے جمع پونجی کی ہوئی تھی کہ نواحی چک نمبر 133 جنوبی کے رہائشی رانا شوکت علی ولد عبدالغنی قوم راجپوت نے مجھے جھانسہ دیا کہ میں تمہارے بیٹے کو نوکری دلاتا ہوں اور نوکری دلانے کے نام پر مجھ سے دو گواہوں کی موجودگی میں 2 لاکھ 83 ہزار روپے بٹور لیے اور نا نوکری دلائی اور رقم دینے سے بھی انکاری ہو گیا سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص ایاز حسین کی درخواست پر فراڈیے رانا شوکت علی کے خلاف زیر دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں