موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق مقتول ڈیرہ سے واپس آ رہا تھا کہ راستہ میں ملزموں نے فائرنگ کر دی
خوشاب(نمائندہ دنیا )وادی سون کے گاؤں سبھرال میں قتل کی سنگین واردات ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے عبدالرحمن ولدسلطان احمداعوان کو موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گئے مقتول عبدالرحمان اپنے ساتھی ماجد سلطان کے ہمراہ ڈیرہ سے واپس اپنے گاؤں موضع سرہال آ رہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی ، عبدالرحمن گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا اور اس کا ساتھی صدمے سے بے ہوش ہوگیا واردات کی اطلاع ملتے ہی نوشہرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ، مقتول کے لواحقین کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا رنجش نہیں تھی۔