معاہدہ ختم ہونے کے باوجود باغ کا قبضہ چھوڑنے سے انکار
معاہدہ ختم ہونے کے باوجود باغ کا قبضہ چھوڑنے سے انکار باغ کے 24 ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کر دی، باغ کو شدید نقصان پہنچا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ذرائع کے مطابق چک نمبر 60 شمالی خضر آباد میں واقع پنجاب لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کا 37 ایکڑ پر مشتمل سٹرس باغ پانچ سالہ ٹھیکے پر محمد ارمغان ربانی، فرحان ربانی اور ان کے ساتھیوں کے سپرد کیا گیا تھا، تاہم 30 اپریل 2026 کو معاہدہ ختم ہونے کے باوجود ملزمان نے باغ کا قبضہ خالی نہیں کیا، ٹھیکیداروں نے معاہدے کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے باغ کے 24 ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کر دی، جس سے باغ کو شدید نقصان پہنچا۔ محکمہ کے مطابق اس اقدام سے باغ کو خطیر کا نقصان ہوا، جبکہ باغ سے امرود، کنو، فروٹر اور سمبل سمیت قیمتی درخت اور لکڑی بھی مبینہ طور پر کاٹ کر چوری کی گئی، جس کی مالیت بھی تقریباً 25 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ،محکمہ کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کو متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے ، لیکن انہوں نے نہ صرف ہدایات نظر انداز کیں بلکہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھی محکمہ کے ملازمین اور افسران نے قانون شکنی سے انہیں کوشش کی تو ملزمان مبینہ طور پر اسلحہ کے ساتھ فارم پر پہنچ گئے ، جان سے مارنے ، ٹانگیں کاٹ دینے اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں، جس سے سرکاری عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا،جس پر ضلعی آفیسر لائیو سٹاک کی مدعیت میں پولیس نے محمد ارمغان ربانی، فرحان ربانی، عمران اور 35 نامعلوم افراد کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، معاہدے کی خلاف ورزی، درختوں کی غیر قانونی کٹائی، قبضہ برقرار رکھنے ، دھمکیاں دینے اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔