10سالہ بچی کو اغواء کی کوشش ناکام
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں اپنے گھر سے قریبی دکان سے سموسے لینے کے لیے جانے والی 10 سالہ بچی کو اغواء کی کوشش کو بچی نے مزاحمت کر کے ناکام بنا دیا۔
سلانوالی پولیس نے بچی کے والد نوید کی درخواست پر اوباش شخص ارباب سکندر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 115 شمالی کے رہائشی نوید احمد ولد مہر دین نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ میں ڈرائیونگ کرتا ہوں میری بیٹی ایمان فاطمہ بعمر 10 سال گھر سے قریبی دکان سے سموسے لینے کے لیے جا رہی تھی کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار ارباب سکندر ولد محمد نواز نامی شخص اچانک آیا اور بیٹی ایمان فاطمہ کو زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھانے لگا تو بچی نے موٹر سائیکل سوار کے ہاتھ پر دانتوں سے کاٹا اور چیخ و پکار کی تو اوباش شخص جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ۔تھانہ سلانوالی پولیس نے بچی کے والد نوید احمد کی درخواست پر اوباش شخص ارباب سکندر کے خلاف زیر دفعہ 363 اور 511 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments