سپر نٹنڈنٹ ریلوے کی ڈی ایس پشاور سے ملاقات

 سپر نٹنڈنٹ ریلوے کی ڈی ایس پشاور سے ملاقات

کندیاں(نمائندہ دنیا) سپر نٹنڈنٹ ریلوے سے ڈی ایس پشاور عمران حیات خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں یونین کی قیادت شیخ انور ملک، اکرام کندی اور ملک مہتاب کندی نے کی۔

وفد نے ڈی ایس پشاور کو کندیاں ریلوے کالونی اور اسٹیشن کالونی میں درپیش بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔عہدیداران نے خاص طور پر کالونی کو پانی فراہم کرنے والے واٹر ٹینک کی خستہ حالی کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹینک کی مرمت نہ ہونے کے باعث کالونی کے مکینوں اور ریلوے ملازمین کو پانی کی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس کے علاوہ کالونی کے دیگر زیر التواء مسائل بھی ڈی ایس کے نوٹس میں لائے گئے ۔ڈی ایس پشاور عمران حیات خان نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور یقین دہانی کروائی کہ اٹھائے گئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرنے کی بھی بات کی۔یونین عہدیداران نے ڈی ایس پشاور کے مثبت رویے کو سراہا۔ اور توقع ظاہر کی کہ مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جائے گا تاکہ ریلوے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...