پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہوں کے بعد متعدد پٹرول پمپوں بند
کندیاں(نمائندہ دنیا )پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہوں کے بعد متعدد پٹرول پمپوں پر فروخت محدود یا بند کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی پمپ پر پٹرول یا ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود جان بوجھ کر فروخت روکی جا رہی ہے تو یہ عوام کے ساتھ ناانصافی اور ذخیرہ اندوزی کے مترادف ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی، اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے تمام پٹرول پمپوں کی فوری انسپکشن کی جائے اگر کوئی پمپ مالک مصنوعی قلت پیدا کر کے ایندھن کی فروخت روک رہا ہو تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے جرمانے عائد کیے جائیں۔ لائسنس معطل یا منسوخ کیے جائیں، پمپ سیل کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر مقدمات بھی درج کیے جائیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments