دھمکی آمیز میسج کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

 دھمکی آمیز میسج کرنے والے  شخص کے خلاف مقدمہ درج

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں فصل اجاڑنے پر باز پرس کی تو موبائل فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ڈالیں۔

 تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے دھمکی آمیز میسج کرنے والے شخص کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ D-25۔1885، 506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 149/150 شمالی کے رہائشی محمد رمضان ولد منیر حسین قوم بلوچ نے تھانہ شاہ نکڈر پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ چک مذکورہ کے رہائشی محمد اختر ولد لال خان بلوچ کا زرعی رقبہ میرے رقبہ سے ملحقہ ہے محمد اختر نے اپنے مویشی میرے رقبہ میں چھوڑ دیے تھے اور فصل کا اجاڑا کر دیا تھا باز پرس کی تو میرے ہی خلاف تھانہ میں درخواست دے دی ہے جو پولیس نے جھوٹی اور من گھڑت قرار دے کر خارج کی تو محمد اختر کے ایک رشتہ دار جعفر حسین خان جو کہ کوٹ عیسیٰ ضلع جھنگ کا رہائشی ہے نے مجھے موبائل فون پر بذریعہ میسج سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...