حقیقی مسلمان وہی ہے جو اپنے کرداراور ماحول کے لیے باعثِ خیر بنے ،صاحبزادہ ابرار احمد بگوی
بھیرہ (نامہ نگار)جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں نمازِ جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔
ممتاز مذہبی سکالر اور خطیبِ شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے اسلام اور ماحولیات کے موضوع پر تفصیلی اور فکر انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطئہ حیات ہے جو عبادات کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ، صفائی اور قدرتی وسائل کے درست استعمال کی بھی تعلیم دیتا ہے ۔ایک حقیقی مسلمان وہی ہے جو اپنے کردار، اخلاق اور اعمال سے معاشرے اور ماحول کے لیے باعثِ خیر بنے ۔صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے ، اس لیے اس کا ضیاع اور حتیٰ کہ وضو کے دوران بھی اسراف کرنا دینِ اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے ۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ہر شخص اپنی ذمہ داری محسوس کرے اور اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments