تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں خصوصی صفائی آپریشن

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں خصوصی صفائی آپریشن

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں \"ستھرا پنجاب\" مہم کے تحت خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔ٍ

صفائی مہم کی نگرانی پروجیکٹ منیجر حذیفہ، سٹی رول آپریشنل منیجر عادل محمود بٹ اور زونل آفیسر میاں ذیشان نے کی۔ اس دوران عملے نے ہسپتال کے مرکزی گیٹ سے لے کر اندرونی حصوں تک مکمل صفائی، سویپنگ اور دھلائی کی، جس سے ہسپتال کا ماحول مزید صاف، ستھرا اور خوشگوار ہو گیا۔صفائی آپریشن کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جعفر حسین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات کو سراہا۔ے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صاف ستھرا ماحول مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کی صحت و سہولت کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے \"ستھرا پنجاب\" ٹیم کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔پانی چوری کے مقدمات میں زیر التوا ایف آئی آرز جلد درج ہوں گی، ایس پی جڑانوالہ کی یقین دہانیجڑانوالہ (نمائندہ دنیا )کینال مجسٹریٹ محمد طلحہ گل نے ایس پی جڑانوالہ محمد اختر وینس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں نہری پانی کی چوری کے مقدمات اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران کینال مجسٹریٹ نے بتایا کہ پانی چوری سے متعلق متعدد مقدمات زیر التوا ہیں اور کئی کیسز میں تاحال ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکیں، جس کے باعث قانونی کارروائی متاثر ہو رہی ہے ۔اس موقع پر ایس پی محمد اختر وینس نے یقین دہانی کرائی کہ تمام زیر التوا مقدمات میں ایف آئی آرز جلد درج کرائی جائیں گی اور پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...