عملہ صفائی تنخواہیں نہ ملنے پر سراپائے احتجاج بن گیا

 عملہ صفائی تنخواہیں نہ ملنے پر سراپائے احتجاج بن گیا

عملہ صفائی تنخواہیں نہ ملنے پر سراپائے احتجاج بن گیا درجنوں ملازمین کی احتجاجی ریلی ، شرکا کا تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)قائدآباد ستھرا پنجاب پر پراگرام کے تحت بھرتی کیا جانیوالہ عملہ صفائی تنخواہیں نہ ملنے پر سراپائے احتجاج بن گیا گزشتہ روز قائد آبادکے درجنوں ملازمین ن احتجاجی ریلی نکالی ، شرکائے ریلی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ہر سرد اور گرم موسم میں اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کر رہے ہیں انہیں تنخواہوں سے محروم رکھنا سنگین نا انصافی ئے انہوں نے کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی اس صوترتحال کا فری نوٹس لیتے ہوئے انہیں تنخوان اور واجبات کی فوری دائیگی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...